لاہور: ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم رانا، D&SJ/پریزائیڈنگ آفیسر، پنجاب لیبر کورٹ-I (لاہور) کا تبادلہ لاہور سےبطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راجن پور کر دیا گیا ہے۔
راجہ قمر الزمان، D&SJ/جج، انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور کو ڈٍسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد ارشد انجم، D&SJ/O.S.D، سیشنز کورٹ ملتان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کیا گیا ہے.
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان علی نواز کو لاہور بطور OSD، سیشنز کورٹ، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
فاضل ججز کو 7 جنوری تک اپنی نئی جائے تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.
