424405 9722032 updates

پاکستان میں 96 فیصد گھرانوں کو موبائل فون کی سہولت حاصل، ادارہ شماریات

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ سال 2024-2025 میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کے 96 فیصد گھرانوں کو موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت حاصل ہے اور ملک میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔
mobile phone 4 1
ادارہ شماریات نے بتایاکہ 2019 کے مقابلے میں انٹرنیٹ استعمال میں دوگنا سے زائد اضافہ ہواہے.

خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی میں 77 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں انفرادی سطح پر انٹرنیٹ استعمال 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں، شہری علاقوں میں خواتین کا انٹرنیٹ استعمال مردوں سے زیادہ ہے، خواتین اور مرد مجموعی طور پر انٹرنیٹ یکساں طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل آگاہی، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل مہارتوں میں بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں