407022 6865356 updates

گھریلو خواتین سمیت مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار، ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نئی فہرست تیارکر لی۔
423730 448721 updates
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کی گئی ہے، نان فائلرز کی فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، ایف بی آرنان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اورگھرپرنوٹس بھجوا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں‌شامل گھریلو خواتین کے بنک اکاؤنٹس سے بھاری ٹرانزیکشنز اور شاپنگ بلز کی ادائیگی کی وجہ سے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں.

خیال رہے کہ قبل ازیں وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ترمیم کے لیے منظور شدہ فنانس بل کے تحت ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے سخت اقدامات متعارف کرادیے گئے ہیں۔

ان اقدامات کے تحت اگر کوئی شخص جو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کا اہل ہے مگر رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن نہیں کراتا تو ایف بی آر کا مجاز افسر یا کمشنر ان لینڈ ریونیو اپنی تحقیقات کی بنیاد پر ایسے شخص کو زبردستی رجسٹر کرے۔

اس کے ساتھ ساتھ دو نئی شقیں 14AC اور 14AD شامل کی گئی تھیں، جن کے مطابق نان فائلرز اور رجسٹریشن سے گریز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے اور کمشنر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ فرد کے بینک اکاؤنٹس کو تحریری حکم نامے کے ذریعے بند کرا سکتا ہے اور رجسٹریشن کے بعد ہی یہ پابندی ختم ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں