whatsapp image 2024 08 03 at 13 1

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دئیے کہ کیس کے میرٹس پر جائے بغیر شہادتیں تین روز میں دوبارہ ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں ۔
Untitled 2025 12 11T050132.015
ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے استدعا کی ہم نے سپریم کورٹ کےآرڈر سمیت ریکارڈ لگانا ہے وقت دیا جائے۔سینئر وکیل فیصل صدیقی آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے ۔

جس پر جسٹس اعظم خان نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

وکیل نے مؤقف اپنایا سپریم کورٹ نےدونوں فریقین کو سن کر فیصلے کا کہا ۔ فیئرٹرائل ملزمان کا آئینی حق ہے مناسب موقع دیا جائے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا عدالت کے سامنے تمام ریکارڈ موجود ہے فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔ یہ کیس میں تاخیر کی ایک اور کوشش ہے ۔

جسٹس اعظم خان نے کہا عدالت حاضری میں استثنیٰ اسی لئے ہوتا ہے کہ ٹرائل متاثر نہ ہو، اس لئے ہم کیس کے میرٹس پر نہیں جا رہے اور فریقین کی رضامندی سے شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں