اسلام آباد: ایل پی جی پر حکومت کی جانب سے ٹیکس کی مد میںاصل قیمت کا 50 فیصد سے زائد وصولی کا انکشاف ہوا ہے.
اس سلسلے میںگھریلو سلنڈر پر 50 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کے مطابق گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2 ہزار 466 روپے مقرر ہے تاہم 11.8 کلو کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی اصل قیمت 1621.82 روپے ہے۔
گھریلو سلنڈر پر 844 روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، فی کلو قیمت میں صارفین سے71.52 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، گھریلو سلنڈر پر 55 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ گھریلو سلنڈر پر جی ایس ٹی کی مد میں84 30.1 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔
اس طرح مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن ، ڈیلرمارجن کی مد میں 413 روپے وصول کیے جاتے ہیں، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ڈیلرز مارجن پر الگ سے 18 فیصد جی ایس ٹی بھی عائد ہے۔
حکومت کی جانب سے مختلف مارجنز پر جی ایس ٹی کی مد میں 74 روپے34 پیسے الگ سے وصول کیے جاتے ہیں۔
اوگرانے ایل پی جی کمپنیوں کو سرکاری نرخ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر رکھی ہے، ایل پی جی کمپنیوں کو پلانٹ پر پرائس ٹیکس لگانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
اوگرا کی ہدایت کے باوجود گھریلوسلنڈر پر 12سو روپے سے زائد اضافی وصولی جاری ہے۔ جڑواں شہروں میں گھریلو سلنڈر 37سوسے 38 سو میں فروخت ہو رہا ہے۔