اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا۔
سپریم کورٹ میں 70 سالہ عابد حسین کے گھر سے متعلق کیس زیر التوا تھا جس سلسلے میں درخواست گزار عدالت میں پیش ہوا تھا۔ جس کے کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی اور دوسری سماعت آج ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی تھی۔
عدالت سے واپسی پر درخواست گزار عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
اسی طرح ضلع کچہری ملتان میںمقدمہ کی سماعت پر آنے والا شہری بھی ا چانک طبعیت بگڑنے کے باعث زمین پر گر پڑا.
مذکورہ شہری کو موقع پر موجود وکلاء اور دیگر افراد نے طبی امداد دینے کی کوشش کی اور ریسکیو 1122 کو بھی کال کی، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر آ کر بتایا کہ مذکورہ شخص پہلے ہی انتقال کر چکا ہے .
جس کے بعد پولیس اور ایدھی ایمبولینس طلب کر کے لاش ہسپتال ضروری کارروائی کےلئےمنتقل کی گئی.


