420888 302131 updates

نیپرا نے کرنٹ لگنے سے اموات پر بجلی کمپنیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد: پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کارکمپنیوں پر کرنٹ سے ہونیوالی 30 اموات پر 5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2023-24ء کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 اموات ہوئیں، اس عرصے کے دوران لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو ریجن میں 8 اموات ہوئیں۔

اموات کے پیش نظرنیپرا نے لیسکو ،گیپکو اور فیسکو پر5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو پر 3کروڑ روپے،گیپکو پر ایک کروڑ75 لاکھ روپے جبکہ فیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق متعلقہ کمپنیاں15 دنوں میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرائیں۔

جرمانے کی رقم متاثرہ افراد کے لواحقین میں‌بھی تقسیم کی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں