417508 7435261 updates

پنجاب میں متعدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز تبدیل

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر صوبہ بھر کے 11 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 15 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں.

اس سلسلے میں‌رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ‌امجد اقبال رانجھا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
Untitled 2025 11 11T095331.731
تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ‌اینڈ سیشن ججز میں‌ساجدہ احمد کو لاہور سے بھکر، حنا مظفر کو شیخوپورہ سے جھنگ، باسط علیم کو ٹیکسلا سے گوجر خان، وسیم رفیق کو لاہور سے ٹیکسلا، مظفر نواز ملک کو ٹیکسلا سے گجرات، ظفر اقبال کو چنیوٹ سے سیالکوٹ، وقارسلطانی کو اوکاڑہ سے سیالکوٹ، نوید کامران لنگڑیال کو ملتان سے بھکر، محمد فاروق کو سیالکوٹ سے جھنگ، منیر حسین کو راجن پور سے جام پور اور خان محمود کو ظفر وال سے شکر گڑھ تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.

فاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 14 نومبر تک اپنی نئی جائے تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.

تبدیل ہونے والے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس میں‌طاہر محمود انصاری کو خانیوال سے قصور، رضوان حنیف کو بہاولنگر سے سیالکوٹ، محمد فاروق احمد کو رحیم یار خان سے کھاریاں‌، تابندہ بتول کاظمی اور محمد عمران یوسف کو ننکانہ سے جہلم، تسمیہ اختر کو جھنگ سے قصور، ثوبیہ صادق چیمہ کو نارووال سے ٹیکسلا، نصیر رشید کو نارووال سے ٹیکسلا، کاشف رشید خان بنگش کو فیصل آباد سے مری، فہد خان کو فتح جھنگ سے ہارون آباد،خرم سہیل محمود کو ہارون آباد سے شاہ کوٹ، کامران خالد کو چشتیاں سے فتح جھنگ، شیر افگن خان کو حاصل پور سے قصور، سرمد سلیم کو جہلم سے او ایس ڈی جہلم اور محمد افضل کو جھنگ سے چشتیاں‌تبدیل کرتے ہوئے 13 نومبر تک نئی جائے تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں