hong kong super sixes 1

پاکستان نے چھٹی مرتبہ ہانگ کانگ سکسز کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ویب نیوز: ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے کر کپ جیت لیا،پاکستان نے کویت کو43رنزسے شکست دے دی۔
Untitled 2025 11 09T044159.127
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں3وکٹ پر135رنزبنائے،کپتان عباس آفریدی نے11گیندوں پر52رنزکی اننگز کھیلی، عبدالصمد 42، خواجہ نافع22رنزبناکرآؤٹ ہوئے،136رنزکے تعاقب میں کویت کی ٹیم92رنزبناسکی،معاذ صداقت نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمدشہزاد، عباس آفریدی اور عبدالصمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دی تھی.
Untitled 2025 11 09T044205.769
پاکستان نےچھٹی بارہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتا،قومی ٹیم آخری بار2011میں چیمپئن بنی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےہانگ کانگ سپرسکسز ٹائٹل جیتنے پرپاکستان کرکٹ ٹیم اورپوری قوم کو مبارکباد دی ہے،کہا پاکستان کی ٹیم نے مہارت، جذبہ، اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں