اسلام آباد:بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے پاک سافٹ سکلز پر رجسٹریشن لازم قرار دے دی گئی۔رجسٹریشن کے بغیر پاسپورٹ پر پروٹیکر جاری نہیں ہوگا۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز نے یہ اقدام انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیا ہے۔ بیرون ملک ملازمت کیلئے نئی شرط کا اطلاق 19 نومبر سے ہو گا۔
وزرات سمندر پار پاکستانیز کے مطابق پاک سافٹ سکلز ایپ پر رجسٹریشن مفت ہے۔ بیرون ملک ملازمت کےخواہشمند افراد اس ایپلیکیشن پر رجسٹریشن کرواتےوقت اپنی تمام معلومات فراہم کریں گے ۔ جن میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبر ، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک مجوزہ ملازمت کی تفصیلات شامل ہیں۔
بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹریشن کی شرط کا اطلاق 19 نومبر سے ہوگا ۔ پاک سافٹ اسکلز کے سرٹیفکیٹ کے بغیر پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کو امید ہے کہ اس پابندی سے انسانی اسمگلنگ میں کمی ہو سکے گی۔