whatsapp image 2024 08 26 at 10

بلوچستان میں‌شناختی کارڈدیکھ کر7 مسافروں‌کی زندگی چھین لی گئی

بارکھان:بلوچستان میں امن دشمنوں کے ایک اور انسانیت سوز وار کے نتیجے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے 7 افراد کو بس سے اتار کرقتل کردیا۔وزیراعظم او ردیگر حکام کا اظہارافسوس

ڈپٹی کمشنربارکھان کے مطابق مسلح افراد نے ناکہ لگا کرکوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کو رڑکن کے مقام پر روکا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے مسافروں کو بس سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھے اورایک کونے پرلے جا کرفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جا رہی تھی، مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مسافر بس کو روکا، ملزمان 7 مسافروں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کے مطابق انہیں‌ کچھ بھی نہیں کہا گیاہے.

ڈرائیور کے مطابق ملزمان نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مسافر کو شناخت کے بعد بس سے اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزمان نے مسافروں کو قتل کردیا، مسافر بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی.

قتل ہونے والوں‌میں‌عدنان مصطفی ولد غلام مصطفی، ذات رحمانی،سکنہ بورے والا،ڈی ایس پی (ر)عاشق حسین ولد غلام سرور،محمد عاشق ولد داؤد علی سکنہ شیخوپورہ،شوکت علی ولد سردار علی سکنہ فیصل آباد،عاصم علی ولد محمود علی سکنہ منڈی بہاؤالدین،محمد اجمل ولد اللہ وسایا سکنہ لودھراں اورمحمد اسحاق ولد محمد حیات سکنہ ملتان شامل ہیں.

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعاکی ہے.

وزیراعظم نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی.

وزیراعظم نے مزیدکہاکہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گےاورحکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں