WhatsApp Image 2025 01 15 at 08.11.27

پاکستان میں‌الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنزکیلئے بجلی 45 فیصد سستی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں۔ای وی سٹیشنز کا بجلی کا ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سال 2023ءکے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے مقابلے سال 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی۔اس عرصے کے دوران ہماری کارکردگی بہتر رہی، تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سال 2023ءکے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا،جو سال 2024ءکے مذکورہ مہینوں میں 170 ارب سے بڑھنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں وزیراعظم نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام انڈسٹریل زونز کو مساوی بنیادوں پر بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، تمام صنعتی اور اقتصادی زونز سے متعلق طریقہ کار کو تبدیل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں