WhatsApp Image 2025 01 16 at 06.21.19

گزشتہ سال کے مقابلےمیں گاڑیوں کی فروخت میں28 فیصد اضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصدنموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے،جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر 2024ءمیں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اور دسمبر2023ءکے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے۔نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340 یونٹس اور دسمبر2023میں 90888 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں کے 46398 یونٹس کی فروخت ہوئی،جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30662یونٹس کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں