WhatsApp Image 2025 01 14 at 04.16.19

جنوبی افریقہ میں‌سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک

جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں‌پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد غیرقانونی طورپرکان کنی کررہے تھےاورایک ماہ تک کان میں پھنسے رہنے کےبعد ہلاک ہوگئے.قبل ازیں‌اس کان کو ایک کمپنی نے غیر منافع بخش کان کہہ کرکئی ماہ قبل بند کردیا تھاجبکہ غیر قانونی طور پر داخلے بارے کسی کو علم نہیں‌ہو سکاہے۔خیال رہے کہ پاکستا ن کے علاقہ بلوچستان میں گذشتہ تین دنوں کے دوران کوئلے کی کان کے تین حادثات میں مجموعی طور پر 14 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔ہرنائی میں کوئلے کان کے ایک حادثے میں دو کان کنوں کی موت ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں