ویب نیوز: بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کی بیماری اور مالی حالات سے تنگ آکر اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ رنجیت نے اپنی 58 سالہ ماں سجتا کو گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجیت کے مالی حالات بھی خراب تھے اور اس کی والدہ کی صحت بھی بگڑتی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس نے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رنجیت اور اس کی ماں نے جمعہ کی رات کو اضافی ادویات کا استعمال کیا جس کے بعد اس نے اپنی والدہ کو چادر سے گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جس پر اس نے سمجھا کہ اس کی ماں مر گئی اور پھر اس نے بھی خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم تب ہوا جب بجلی والے بل کی ادائیگی کا معلوم کرنے ان کے گھر پر آئے اور خاتون کی حالت دیکھ کر اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں خاتون کا علاج جاری ہے.
دوسری جانب حیدرآباد میں بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو حیدرکے گوٹھ بھلن کالونی میں لیلی نامی خاتون نے اپنے شوہر کو گھریلو ناچاقی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے مارکر قتل کیا۔
ملزمہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ نامعلوم افراد اس کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر کے دروازے کے باہر پھینک کر چلے گئے۔
تاہم پولیس نے گھر کی دیواروں پر خون کے نشانات اور 4 سالہ بچے کے بیان کی روشنی میں ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر کردیا۔
مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔