WhatsApp Image 2025 03 07 at 11.28.55

خواتین اساتذہ کی وین کو مسلح افراد کے روکنے پر خواتین خوفزدہ، کلمہ و آیات کا ورد شروع

لیہ: تھل کے علاقہ میں‌خواتین اساتذہ کی وین کو مسلح‌افراد کی جانب سے روکنے پر خوف و ہراس پھیل گیا، کچے کے ڈاکو سمجھ کر خواتین کی چیخیں‌ نکل گئی اور زور زور سے کلمہ طیبہ اور مختلف آیات کا ورد کرنا شروع کر دیا، جبکہ کئی خواتین زارو وقطار روتی رہیں.

مذکوہ ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اساتذہ نواحی علاقہ سے اپنی ڈیوٹی کے بعد معمول کے مطابق اکٹھے ایک وین پر سوار جا رہی ہیں، جنہیں‌چند مسلح‌افراد نے روک لیا.

مذکورہ افراد میں‌سے بیشتر سندھی معلوم ہوتے تھےاور موٹرسائیکلوں‌پر سوار تھے، جن کے پاس اسلحہ ہونے کے ساتھ بیشتر نے منہ ڈھانپے ہو ئے تھے، جبکہ کچھ بناء نقاب کے بھی تھے.

مسلح افراد کافی دیر گھومنے اور آپس میں‌باتیں‌کرنے کے بعد روانہ ہو گئے، اس موقع پر چند مقامی افراد نے بھی ان سے بات چیف کرنے کی کوشش کی.

اپنا تبصرہ لکھیں