قصور: تحصیل کوٹ رادھا کشن میں خاتون کی ایمبولینس میں ڈیلیوری کروادی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد دونوں کی جان بچالی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان میںخواتین کی صحت اور حقوق کی اہمیت نہیںہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات مسلسل رونما ہوتے ہیں.
اس طرح بچے کی پیدائش کے دوران خواتین کے جاںبحق ہونے کے اعداد وشمار بھی خطرناک حد کو چھو رہے ہیں.