لاہور:قومی کرکٹرز،سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر و کوچ انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا.
لاہور کے نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ملکی سیریز کے پہلے میچ کے دوران سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم کی کیپ اور پلاک دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو کیپ دی گئیں۔انکلوژرز میں موجود شائقین کرکٹ نے سابق کپتانوں کے لیے تالیاں بجائیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں ۔