WhatsApp Image 2025 01 20 at 12.37.53 1

گھر کا ایک کمرہ تاریخٰی نوادرات کے منی میوزیم میں‌تبدیل

ملتان:اندرون شہرکے رہائشی نے اپنے گھر کو منی میوزیم میں تبدیل کر دیا .ملتان کے رہائشی، عابد سحر، نے اپنے گھر کو ایک منی میوزیم میں تبدیل کر دیا ہے جو دیکھنے والوں‌کو ماضی کے دور میں لے جاتا ہے۔WhatsApp Image 2025 01 20 at 12.36.56
اس میوزیم میں نایاب نوادرات اور تاریخی اشیاء کا ذخیرہ موجود ہے جو پہلی جنگ عظیم کے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔

"سحر مولتان منی میوزیم”،جو ایک کمرے میں قائم ہے،مختلف معاشروں اور تہذیبوں کی فن، تاریخ،سائنس، اور ثقافت کی جھلک پیش کرتا ہے۔
مجموعہ میں مختلف اشیاء شامل ہیں، جیسے کہ پہلی جنگ عظیم کے ہتھیار، قدیم چراغ اور مٹی کے برتن،نایاب مخطوطات،ترازو اور وزن،قیمتی پتھر، سمندری پودے،لاکھوں سال پرانے فوسلز،مختلف ممالک کی قدیم کرنسیاں،بے شمار دھاتی سکے،اور دیگر تاریخی اشیاء،ان میں سے ہر چیز کی اپنی ایک کہانی ہے۔WhatsApp Image 2025 01 20 at 12.37.52
تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لیے عابد سحر کا شوق میوزیم کے ترتیب دینے کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عابد سحر نے کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہوتی ہے،جب مختلف تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیز کے طالب علم اور اساتذہ تحقیق کے لیے ان کے میوزیم کا دورہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین بھی تہذیبوں سے متعلق مختلف موضوعات پر ان کے میوزیم میں گفتگو کرتے ہیں، جسے وہ اپنے لیے انعام سمجھتے ہیں۔

میوزیم میں دیگر قابل ذکر اشیاء بھی موجود ہیں، جیسے 14ویں اور 18ویں صدی کے کیمرے، پرانے دور کے ٹیلی فون اور گراموفون، اور ڈاک کے ٹکٹ جو ماضی کی جھلک پیش کرتے ہیں۔عابد سحر نے بتایا کہ ان کے خاندان میں تاریخی نوادرات کو محفوظ رکھنے کی ایک طویل روایت رہی ہے، جو ان کے آباواجداد 1947ء میں ہندوستان سے پاکستان ہجرت کے وقت لائے تھے۔انہوں نے مزید کہا، "وقت کے ساتھ ہم نے اس ذخیرے میں اضافہ جاری رکھا، جس سے یہ تاریخی اہمیت کا ایک خزانہ بن گیا ہے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں