WhatsApp Image 2025 01 30 at 08.07.06

کانگو میں‌پھنسے پاکستانیوں کی روانڈا منتقلی شروع

اسلام آباد: کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپناردعمل دیتےہوئے بتایاہےکہ اب تک 75 پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔
روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں۔ کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے،آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔
متاثرہ پاکستانی ہائی کمیشن سے واٹس ایپ نمبر923337158235+ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں