لاہور: سپورٹس بورڈ پنجاب نے خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کے جرم میں تین ملازمین کو ملازمت فارغ کردیا گیا،جبکہ ایک ملازم کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
سپورٹس بورڈپنجاب میں ایک خاتون ملازمہ نےکچھ ماہ قبل چندملازمین کےخلاف ہراساں کرنے پردرخواست دی تھی، جس پرمحکمہ نےڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
وقوعہ رپورٹ ہونےپرصوبائی وزیرکھیل ملک فیصل کھوکھر نےذاتی طورپر انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔پہلی انکوائری ڈائریکٹر ایڈمن اور دوسری انکوائری سیکرٹری سپورٹس نےمکمل کی.
دونوں انکوائریز کی روشنی میں تین ملازمین جرم کےمرتکب پائےگئے،جنہیںملازمت سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ چوتھےملازم کو تیس ہزار روپےجرمانہ عائد کردیا گیا۔
خاتون سپورٹس بورڈ پنجاب کی کنٹریکٹ ملازمہ تھی،ملازمہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں فرائض سرانجام دے رہی تھی۔
سپورٹس بورڈ پنجاب میں خاتون ملازمہ سے تین ملازمین نے بدتمیزی کی اور نازیبا گفتگو کرنے کے بھی مرتکب پائے گئے.