کراچی:پاکستان میںرواں سال پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہواہے ، جبکہ رواں سال میںہی سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس ہے۔
ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے بلوچستان سے 27، خیبرپختونخوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔
تاہم اس تعداد میںواضح کمی تو واقع ہوئی ہےلیکن پولیوکیس مکمل طور پرختم نہیںہوسکے ہیں،جس کے لئے ملک میںکئی اقدامات کئے جارہے ہیں .