لاہور ڈیفس فیز 3 میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہو گی. جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے فوری نوٹس لینےپرڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران زخمی شہری کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے،ڈی آئی جی آپریشنز نےزخمی صابر کے والدین سے ملاقات کی اورمتعلقہ افسران کو ہر ممکن مدد کرنےکا حکم دیا.ڈی آئی جی آپریشنز نے صابر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا.
یادرہے کہ ڈیفنس فیز ایکس میں موٹر سائیکل سوار جاتے ہوئے صابر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا.صابر کو ریسکیو ٹیم نے فوری طور پرجنرل ہسپتال میں منتقل کیا.
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھاکہ متعلقہ ایس پی کی سربراہی میں واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات جاری ہیں،ڈسٹرکٹ اینٹیلی جنس برانچ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جا رہا ہے.
فیصل کامران نے بتایا کہ شہر میں پتنگ بازی پر مسلسل ریڈ الرٹ ہے ، ذمہ داران کا تعین ہوگا ،جس کی کوئی معافی نہیں ہے.تمام تھانے اپنے علاقوں کی مکمل چیکنگ کریں اور سرویلنس مزید بڑھائیں.ضلعی انتظامیہ کو کھمبوں ، تاروں سے لٹکتی ڈوریں ہٹانے کے لیے بھی لکھ رہے ہیں.
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزیدبتایا کہ گزشتہ سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3004 گرفتاریاں ہوئیں.حکومت پنجاب کی پتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں.پتنگ بازی کے خونی کھیل کسی صورت قبول نہیں ہے.