قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ مزید ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔فارمیٹ مختلف ہے، ٹیسٹ میچز میں وقفے کے باعث مختلف چیلنجز آتے ہیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے۔اس لئےبہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ٹیسٹ میچز میں بطور کپتان اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ انفرادی اور مجموعی طور پر وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
ہم بہت سارے میچز قریب آ کر ہارے ہیں، ہماری ٹیم کو ایسے میچز کو جیتنا ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف کل ہونے والے ٹیسٹ میچ کی کنڈیشنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالف ٹیم کو دیکھتے ہوئے فاسٹ اور سپن باؤلرز کا تعین کیا جائے گا۔