ملتان:صوبائی وزیر مواصلات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نےملتان کا دورہ کیا.دورے کے دوران گھٹہ گھر چوک میںفٹ پاتھ پر قائم ریڑھی بازار کابھی معائنہ کیا.صوبائی وزیر نےریڑھی بازار پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئےریڑھی بازار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے.صوبائی وزیر نے کہا کہ ریڑھی بازار میں بہترین کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جائیں اورریڑھی بازار کو منظم و بہترین انداز سے لگایا جائے.اس طرحریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر نمایاں کی جائیں، کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف کرنا ہے.صوبائی وزیر مواصلات و قانون نے مزید کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بھرپور اقدامات کئے جائیں،جس کے لئےانتظامیہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے.دریںاثناءملک صہیب احمد بھرتھ نےگورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان کا دورہ کیا.
