WhatsApp Image 2025 01 14 at 06.34.42

قلم قافلہ اور کریسنٹ لائنز کی مشاعرہ کہانی

سبطین رضا لودھی

قلم قافلہ پاکستان اسلام آباد اور اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام سال نوکی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی نوشہرہ کے خوبصورت ہال میں "کل پاکستان مشاعرہ” کا انعقاد کیا گیا ۔ تعاون تھا "گرین لیف” کا،نظامت کے فرائض قلم قافلہ پاکستان کے چیئرمین سیینئر صحافی ‘ کالم نگار اور ممتاز شاعر و ادیب نیئر سرحدی نے انجام دیئےجبکہ انہیں قلم قافلہ پاکستان کی وائس چیئرپرسن آسیہ ہارون آسی کی بھرپور معاونت حاصل رہی .اس محفل شعرو سخن کے میر مجلس تھے،ڈاکٹر نذیر تبسم (تمغہ امتیاز) جبکہ مہمانان خاص میں شامل تھے پروفیسر ناصر علی سید( تمغہ امتیاز)،ڈاکٹر نثار ترابی،ڈاکٹر نذر عابد،وفا چشتی، بشریٰ فرخ( تمغہ حسن کارکردگی)،عزیز اعجاز،ڈاکٹر اظہر اعوان،سابق وفاقی سیکرٹری سید نصیرگیلانی،ظفر اللہ خان بابر،ڈاکٹر شاہین عمراورسبطین رضا لودھی،وطن عزیز پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ممتاز و مایہ ناز شعراء کرام میں شامل عبدالقادر تاباں،حماد ریاض، ناصر منگل،نصرت یا ب نصرت،سید فدا حسنین شیرازی،نصیر زندہ،رفعت وحید، شیریں سید،آسیہ ہارون آسی،پروفیسر ملک ارشد حسین،سیماب اختر،مبشر سلیم بشر،جمال زیدی ،پروفیسر عرفان جمیل،ڈاکٹر اسحاق وردگ،ڈاکٹر میاں احمد رضا،ثمینہ قادر، پیر عظمت سلطان قادری،وسیم شاہد،نعمت ملک مہمانان اعزاز تھے۔ کالج کی طالبات اور جملہ سٹاف و معززین کی کثیر تعداد نے مشاعرہ میں شرکت کی۔قلم قافلہ پاکستان کی جانب سے مہمانا ن خاص کو سال نو کا ایوارڈ ‘ گرین لیف کے سربراہ ڈاکٹر اظہر اعوان کی جانب سے خصوصی تحائف اور اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب کی طرف سے سند امتیاز سے نوازا گیا.کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شاہین عمر نے تمام شعراء کرام کوپرتکلف ظہرانہ دیا.شعراء کرام نے اپنی خوصبورت اور مرصع غزلیں سنا کر حاضرین کے دل جیت لئے.اس سے قبل علی الصبح شہر اقتدار اسلام آباد سے ایک مخصوص کوسٹر کے ذریعے لگ بھگ 30 شعراء کرام پبی(نوشہرہ) کیلئے روانہ ہوئے،دعائے سفر کے بعد خوش گپیوں،نصرت یاب نصرت کے فلک شگاف قہقہوں اور اشعار و لطائف کے دلاویز رنگوں میں ڈوبے شرکاء کا یہ قلم قافلہ ساڑھے دس بجے صبح پبی گرلز کالج پہنچا،مشاعرہ کے بعد شعرائے کرام کو کالج کی پرنسپل کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا،جس کے بعد تین بجے دن یہ قافلہ واپس اسلام آباد روانہ ہوا۔

WhatsApp Image 2025 01 14 at 08.51.10
سبطین رضا لودھی بنیادی طور پر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم بسلسلہ ملازمت طویل عرصہ سے اسلام آباد میں مقیم ہیں، سماجی خدمات میں معتبر نام ہونے کی وجہ سے انہیں سماجی سائنسدان کا لقب دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں