WhatsApp Image 2025 01 11 at 05.17.43

فزیکل ڈس ایبیلٹی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے کولمبو میں ہوگا

فزیکل ڈس ایبیلٹی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ کولمبو میں ہوگا۔تفصیل کے مطابق کولمبو سری لنکا میں افتتاحی روز انگلینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے۔سری لنکا میں منعقد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ کے لیئے نئی راہیں کھلیں گی.ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ سے قبل شریک ٹیموں کے کپتانوں،مینیجرز،کوچز اور آرگنائزرز کی منعقدہ پریس کانفرنس سے سیکرٹری پاکستان پی ڈی کرکٹ ایسوسی ایشن و منیجر پاکستان پی ڈی کرکٹ ٹیم امیرالدین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا.
سری لنکا میں چار ملکی فزیکل ڈس ایبلڈی چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ انگلینڈ سے صبح 09:30 بجے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا دوپہر 01:30 بجے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل شاندار افتتاحی تقریب ہوگی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔اس موقع پر ٹیم مینیجر پی پی ڈی سی اے امیرالدین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ کا آغاز کیا اور آج یہ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی۔دیگر ممالک کی طرح سری لنکا میں بھی پی ڈی چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پی ڈی کرکٹ کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔ میں سری لنکا کو پی ڈی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہمیشہ کی طرح بھرپور سپورٹ پر انتہائی شکر گزار ہوں۔ پاکستان پی ڈی کے کپتان عبداللہ اعجاز پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔صدر پی پی ڈی سی اے عمران بلوانی نے بھی قومی پی ڈی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں