WhatsApp Image 2025 01 10 at 04.04.10 1

یونان میں‌خاتون پارٹنر کو قتل کرنے والاپاکستانی نوجوان 3 سال بعدگرفتار

تفصیلات کے مطابق یونان میں 30 سالہ پاکستانی نوجوان جس کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اس کو نیدرلینڈ میں 35 سالہ خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کر کے یونان کے حوالے کر دیا گیا۔ 35 سالہ خاتون سال 2022 ءمیں تہہ خانے سے مردہ پائی گئی تھی۔خاتون کے سر پر چوٹ کا نشان تھااور وہ کمبل میں لپٹی ہوئی تہہ خانے میں مردہ پائی گئی تھی۔ گرفتار نوجوان خاتون کا پارٹنر تھا۔جس کے ساتھ اس نے مبینہ طور پر منظم طریقے سے زیادتی کی اوربعد میں‌ قتل کر دیا۔ملزم بعد ازاں‌یونان فرار ہوگیاتھا.جس کو 3 سال بعد نیدرلینڈپولیس نے گرفتار کر کے یونان کے حوالے کر دیاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں