لاہور: صوبائی حلقہ پی پی 263 سے ایم پی اے چوہدری نعیم شفیق نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار پیش کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو رحیم یار خان کی تکنیکی بندش کی مبینہ سازش کا معاملہ اٹھایا ہے.
تحریک میں کہا گیا کہ رحیم یارخان میں 6 ایکڑ پر واقعہ چائلڈ پروٹیکشن ادارہ جو خوبصورت بلڈنگ پر قائم ہے اور 2017ء سے کام کر رہا ہے،جس میں 32 ملازم تعینات ہیں اور 24 ملازمین کا تعلق سنٹرل پنجاب سے ہے جو آخری ضلع رحیم یار خان بھرتی ہوئے.
نعیم شفیق نے بتایا کہ ان ملازمین نے ادارے کو بند کرنے کے لئے اپنے تبادلہ کرانے کے لیے سازش کی اور 120 بچوں کو دیگر اداروں کے حوالےکردیا تاکہ چائلڈ پروٹیکشن میں بچوں کی تعداد کم ظاہر کرکے تبادلہ جات کروا سکیں.
رحیم یار خان 56 لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہے اور دیگر قریبی اضلاع بھی اسی ضلع کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پر انحصار کرتے ہیں، لہذا ادارہ کو بند ہونے سے بچایا جائے اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔اس تحریک باضابطہ قرار دے کر ایوان میںبحث کی بھی اجازت دی جائے.