Increase in Petrolium Prices

عدالت نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم طلب کر لیا

لاہور:ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
Lahore high court1
سماعت کے دوران عدالت نے حکومت پاکستان کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مکمل میکنزم بھی عدالت میں پیش کیا جائے، تاکہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جا سکے۔

کیس کی سماعت جسٹس خالد اسحاق نے کی ،یہ درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں