ملتان:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہورعالیہ نیلم ملتان پہنچ گئیں.چیف جسٹس عالیہ نیلم 12 اپریل 2013ء کو بطورایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیںاور اس عرصہ میںکبھی ملتان بنچ میںبطور جج ان کی تعیناتی نہیں کی گئی.تاہم چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد وہ خود ملتان بنچ کے دورے پر آئی ہیںاور ملتان بنچ میں عدالتی امور بھی سرانجام دیںگی.
چیف جسٹس کا جسٹس کالونی گلگشت کالونی ملتان پہنچنے پر ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز اورانتظامی افسران نے استقبال کیا.فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو گلدستہ پیش کیا گیا.سینیئر جج لاہور ہائیکورٹجسٹس سید شہباز علی رضوی اورجسٹس انوار الحق پنوں نے استقبال کیا.سینئیر ایڈیشنل رجسٹرار عابد رضوان عابد ،پروٹوکول آفیسر شاہد اقبال لک، کیئرٹیکرجہانزیب صابربھی موجود تھے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم 25 جنوری تک ملتان میں قیام کریں گی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کل 24 جنوری کو ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گی. چیف جسٹس کل 24 جنوری کو صبح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کرینگی.24 جنوری کو ہی ہائیکورٹ ملتان بار میں منعقدہ لاء کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ چیف جسٹس مختلف پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیں گی.چیف جسٹس 25 جنوری کو واپس لاہور روانہ ہو جائیں گی. چیف جسٹس کے ملتان دورہ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.