WhatsApp Image 2025 01 15 at 03.31.23

شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

دنیاپور کےتھانہ سٹی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےشادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارکر لیاہے۔متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق ملزم نے شادی سے قبل اس کی بیٹی کاجنسی استحصال کیااور نازیبا ویڈیوز بنائیں،اورشادی کے بعد ملزم ویڈیوز کے ذریعے بیٹی اور اس کے شوہر کو بلیک میل کرتا رہا.ترجمان پولیس کےمطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کرکے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار بھی کر لیاہے۔پڈی پی او لودھراں کامران ممتاز کے مطابق بلیک میلنگ جیسے غیر اخلاقی جرائم معاشرے میں عدم تحفظ کا باعث بنتے ہیں،ایسےملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں