WhatsApp Image 2025 03 09 at 11.08.49 1

ٹیچر کے بیٹے کی سفارش، امتحانی عملہ بلیک لسٹ؛ سکولوں‌میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور: میٹرک کے جاری امتحان میں‌ ٹیچر کی جانب سے امتحانی عملے کو سفارش کے لئے کیا گیا واٹس ایپ میسج لیک ہونے پر صوبائی وزیر تعلم رانا سکندر حیات نے ایکشن لے لیا.

سرکاری سکول کے مرد ٹیچر کی جانب سے امتحانی عملے کو پنجابی زبان میں‌ واٹس ایپ وائس میسج کیا گیا کہ اس کے بچے کا پیپر ہے، جس پر شفقت فرما دیں. تاہم مذکورہ میسج لیک ہو کر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تک پہنچ گیا.

رانا سکندر حیات فوری طور پر تمام متعلقہ حکام سمیت مذکورہ سنٹر پہنچ گئے اور مذکورہ ٹیچر و امتحانی عملےسے تحقیقات کیں، لیکن اس میسج بارے مطمئن نہیں‌کر سکنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے فوری طور پر سارا امتحابی عملہ ہٹانے، ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے اور ذمہ داران کی فائلوں‌پر ہمیشہ کے لیےامتحانی ڈیوٹی سے بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

دریں اثناء صوبائی وزارت تعلیم نے صوبہ بھر کے سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے.

قبل ازیں‌سکولوں میں‌موجود کیمرہ مانٹیرنگ سسٹم کو مزید جدید کرنے کے ساتھ محکمہ سکول یجوکیشن نے سکولوں میں خصوصی کیمرے بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے. کیمروں کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کے چہروں کی شناخت کی جائے گی، نیز یہ خصوصی اور جدید کیمرے صوبائی وزارت کے ساتھ آن لائن ہونے کے ساتھ سکول کے داخلی راستے پر لگائے جائیں‌ گے. ان کیمروں کے ذریعے سے روزانہ کی رپورٹ صوبائی محکمہ سکول یجوکیشن کو بھجوائی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں