Untitled 2025 09 13T211104.514

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025-26 کا شیڈول جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے 2025-26 کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، لائف ممبرشپ حاصل کرنے یا واجبات کی ادائیگی کی آخری تاریخ 16 ستمبر 2025 (منگل) ہے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق اہل ووٹرز کی عارضی فہرست کی اشاعت 17 ستمبر 2025 (بدھ) کو ہو گی۔اعتراضات اور فہرست میں ترامیم 18 ستمبر 2025 (جمعرات) تک جمع کروائی جا سکیں گی۔اعتراضات پر فیصلے اور فہرست میں تصحیح 19 ستمبر 2025 (جمعہ) کو ہوگی۔اہل ووٹرز کی حتمی فہرست 20 ستمبر 2025 (ہفتہ) کو جاری کی جائے گی۔Untitled 2025 09 13T211114.414

کاغذات نامزدگی 22 ستمبر 2025 (پیر) سے 27 ستمبر 2025 (ہفتہ) تک جمع کروائے جا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر سماعت 29 ستمبر 2025 (پیر) کو ہوگی۔امیدواروں کی عارضی فہرست 30 ستمبر 2025 (منگل) کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 01 اکتوبر 2025 (بدھ) تک دائر کی جا سکیں گی۔اپیلوں کی سماعت اور فیصلہ 03 اکتوبر 2025 (جمعہ) تک ہوگا۔

امیدوارکی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 04 اکتوبر 2025 (ہفتہ) دوپہر 02:00 بجے تک ہے۔نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 04 اکتوبر 2025 (پیر) کو سہ پہر 03:30 بجے جاری ہوگی۔انتخابات 16 اکتوبر 2025 (جمعرات) کو صبح 08:30 سے شام 05:00 بجے تک منعقد ہوں گے، جس میں دوپہر 01:00 سے 02:00 بجے تک نماز ظہر اور کھانے کا وقفہ شامل ہوگا۔

تاہم حتمی نتائج کا اعلان 20 اکتوبر 2025 (پیر) کو ہوگا۔نئے منتخب عہدیداران 03 نومبر 2025 (پیر) کو چارج سنبھالیں‌ گے.

ریٹرننگ آفیسر/چیئرمین الیکشن بورڈ سید ذوالفقار عباس نقوی نے اس شیڈول کا اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں