FIA

افسر خاتون سے ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں میں ملوث ماتحت ملازم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کامیاب کارروائی میں‌خاتون سے ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا.

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) سائبر کرائم ونگ کراچی کی ایک اور اہم کارروائی کے دوران سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور خاتون کو دھمکیاں میں ملوث نعیم الدین نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم وائرلیس گیٹ ملیر کا رہائشی ہے اور گلشنِ حدید سے ایک منظم ریڈ کے دوران حراست میں لیا گیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم جہاں کام کرتا تھا، وہاں اپنی خاتون افسر سے ان کا موبائل ٹھیک کرانے کی غرض سے لیا، مگر تمام نجی تصاویر اور خاندان کے افراد کا ڈیٹا نکال لیا۔ اور گزشتہ ایک برس کے دوران بلیک میل کر رہا تھا۔

ملزم متاثرہ خاتون کو جسمانی ملاقات کے لیے دباؤ ڈالتارہا اور انکار پر اسے مسلسل دھمکیاں دیتا رہا۔ مزید برآں، ملزم نے خاتون کو درا کر زبردستی سائبر مواد بنوایا اور اسکے اور اپنے قریبی حلقے میں شیئر کیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون اور انکا خاندان شدید نفسیاتی صدمے کا شکار رہا۔

متاثرہ خاندان کی شکایت پر ڈائریکٹر FIA سائبر کرائم کراچی ونگ، شہزاد حیدر کی ہدایات پر تفتیشی افسر عرفہ اور ان کی ٹیم نے 25 مارچ کی شام ایک منظم آپریشن کیا، تکنیکی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا گیا اور بعد ازاں گلشنِ حدید میں کامیاب ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ دورانِ گرفتاری ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا، جس میں موجود تمام ڈیجیٹل شواہد FIA کی کسٹڈی میں دے دیے گئے۔ ان شواہد کا فرانزک تجزیہ جاری ہے اور انہیں قانونی کارروائی میں استعمال کیا جائے گا۔

ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 اور تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں