اوکاڑہ: نواحی علاقہ میں عارف والا کی رہائشی سٹیج ایکٹر کو رات کے اندھیرے میں نامعلوم ملزموں نے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق سٹیج ایکٹر لڑکی کی شناخت چندہ علی ولد محمد یوسف سکنہ 35ای بی کے نام سے ہوئی جس کو اوکاڑہ تھانہ گوگیرہ کے علاقہ 34جی ڈی میں رات کے اندھیرے میں نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پہ گولیاں مار کر قتل کر دیا اطلاع ملنے پہ گوگیرہ پولیس نے نعش کو تحویل میںلے لیا۔
زرائع کے مطابق مذکورہ اداکارہ ایک مہندی کی تقریب میںشرکت کے لئے گئی ہو ئی تھی، جس کی لاش ملنے پر پہلے پولیس نے علاقے میںاعلانات کرائے جس کے بعد
شناخت کے بعد ورثاء کے ساتھ رابطہ کیا جس کے بعد لڑکی کے ورثاء لاش وصول کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے اوکاڑہ پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزموں کی تلاش اور وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہےاور بہت جلد ملزموں کو کٹہرے میںلا کر کیفرکرادر تک پہنچایا جائے گا۔