402041 5723235 updates

برفباری کم ترین سطح؛ 2 ارب آبادی خطرے میں، وزیر اعظم کا بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت پر زور

ویب نیوز: ایشیا کے اہم ترین پہاڑی سلسلوں کوہِ ہندوکش و ہمالیہ میں برف باری کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے تقریباً 2 ارب افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔

حال ہی میں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہندوکش و ہمالیہ جو افغانستان سے میانمار تک پھیلے ہوئے ہیں، آرکٹک اور انٹارکٹیکا سے باہر برف اور پانی کے سب سے بڑے ذخائر رکھتے ہیں اور دنیا کی تقریباً 2 ارب آبادی کو تازہ پانی فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اس حوالے سے بین الاقوامی مرکز برائے انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیویلپمنٹ نے کہا ہے کہ محققین نے ہندوکش و ہمالیہ کے علاقے میں موسمی برف باری میں نمایاں کمی دیکھی ہے، یہاں برف کے جمے رہنے کا دورانیہ معمول سے 23.6 فیصد کم ہو گیا ہے اور یہ شرح 23 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

یہ کمی مسلسل تیسرے سال دیکھی گئی ہے، اس وجہ سےدریاؤں کے بہاؤ میں کمی ہو گی، زیرِ زمین پانی پر انحصاربڑھے گااور قحط کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے کے مطابق ایشیا موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرخطہ ہے۔

402038 3139200 updates
موسمیاتی تبدیلیوں سے مزدوروں کو روزگار کی مشکلات اور نقصان اٹھانا پڑے، انٹرنیشنل ٹریڈیونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں گفتگو/ فائل فوٹو

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت درکار ہے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈیونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ مزدوروں کو روزگار کی مشکلات برداشت کرنا پڑی ہیں‌اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت درکار ہے۔جس کے بغیر ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی سے اکیلے نہیں‌ نبٹ سکتےہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں