خیرپور: سیینئر صحافی اے ڈی شر کی ٹھری میرواہ/خیرپور کے قریب کلہاڑیوں سے چھلنی لاش برآمد کرلی گئی.صحافتی حلقوں کا احتجاج، مقدمہ درج کرکے ملزموں کو قرار واقعی سزا دلانے کے مطالبات.
ٹھری میرواہ کے سیینئر صحافی میرواہ پریس کلب کے ممبر اور نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے رپورٹر کو نامعلوم افراد نے سر اور چہرے پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا.
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی کی جارہی ہے.
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی خیرپورسے تمام تر ابتدائی پولیس کاروائی پر مشتمل تفصیلات طلب کرلی ہیں.ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ کرائم سین کو محفوظ اور دستیاب شواہد کے ذریعے تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے، نیز پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھایا جائےاور تفتیش کی پیش رفت اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔
صحافتی تنظیموںنے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےملوث افراد کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے.