417511 6726779 updates

سینیٹ:ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشےکی نابالغوں کو فروخت روکنےکا بل

اسلام آباد:ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے کی 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت روکنےکا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا۔بل سینیٹر سرمد علی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔

بل کے مطابق الیکٹرانک نکوٹین سے مراد کوئی بھی بیٹری سے چلنے والا آلہ ہے جس میں نکوٹین ، بخارات ہوں جو سانس لینے میں استعمال ہو۔

بل کے مطابق الیکٹرانک نکوٹین کا پیکٹ ایسا ہوگا جس سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کرے اور جو بچوں کی پہنچ سے دور ہو ۔الیکٹرانک نکوٹین کے اجزاء پیکٹ پر درج ہوں گے، پیکٹ پر درج ہوگا کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے لیے نہیں۔ پیکٹ پر درج ہوگا کہ اس میں شامل اجزاء نشہ آور ہیں۔

بل کے مطابق الیکٹرونک نکوٹین اس وقت تک فروخت نہیں ہوگی جب تک وہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے معیار پر پورا نہ اترے،کوئی شخص قانون کی ضروریات پوری کیے بغیر الیکٹرانک نکوٹین امپورٹ ،تیار یا فروخت نہیں کرے گا۔

الیکٹرانک نکوٹین کے اشتہار، فروغ اور اسپانسرشپ پر ممانعت ہوگی۔کسی بل بورڑ ، پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا پر الیکٹرانک نکوٹین کی تشہیر نہیں ہوگی.

اس کے ساتھ کوئی بھی الیکٹرانک نکوٹین کو تعلیمی ادارے کی 50 میٹر حدود میں فروخت نہیں کرےگا۔ جو ان کی خلاف ورزی کرےگا اسے 50 ہزار جرمانہ ہوگا، جرم دہرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں