5de524ab 6853 465d 8ed4

لیبر فورس میں سعودی خواتین کی شرکت 0.8 فیصد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 36.2 فیصد

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے جاری کردہ لیبر مارکیٹ کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء کی تیسری سہ ماہی میں سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 7.8 فیصد رہ گئی۔ یہ تناسب پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کی نسبت 1.0 کی سالانہ کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ لیبر فورس میں شرکت کی شرح (سعودی اور غیر سعودیوں کےاعتبار سے) 66.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو 2024 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 0.4 فیصد اضافے پر مشتمل ہے۔ دوسری سہ ماہی میں یہ تناسب 51.5 فیصد تک پہنچ گیا۔ اس کے برعکس آبادی میں سعودی کارکنوں کا تناسب 0.2 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 47.4 فیصد تک پہنچ گیا، جو کہ 1.1 فیصد پوائنٹس کا سالانہ اضافہ ہے۔

نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیبر فورس میں سعودی خواتین کی شرکت کا تناسب 0.8 فیصد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 36.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جب کہ آبادی میں سعودی خواتین کارکنوں کا تناسب 0.5 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 31.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ بلیٹن میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ 15 سے 24 سال کی عمر کے گروپ میں سعودی خواتین کی شرکت کا تناسب 1.0 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 18.0 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

جہاں تک نوجوان سعودی مردوں کا تعلق ہے تو ان کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح 1.1 فیصد پوائنٹس سے بڑھ کر 34.6 فیصد ہو گئی ہے۔ سعودی مردوں کے لیے لیبر فورس میں شرکت کی مجموعی شرح 0.6 فیصد پوائنٹس سے بڑھ کر 66.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پرائمری ورکنگ ایج گروپ (25-54 سال کی عمر پر) افراد میں لیبر فورس کے مردو خواتین کی شرکت کا شرح 0.7 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 69.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگار سعودی ملازمت کی تلاش کے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، جن میں ہر ملازمت کے متلاشی کے لیے اوسطاً 5 فعال طریقے ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا طریقہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے روزگارکے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ ایسے افراد کا تناسب 87.7 فی صد ہے۔اس کے بعد 75.0 فی صد افراد براہ راست آجروں درخواست کرتے ہیں جب کہ 71.2 فی صد متحدہ قومی روزگار پلیٹ فارم "جدارات” کا استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں