کوئٹہ: جعفرایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس چھٹے روز بھی معطل ہے، کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی کے لیے ٹرینیں چھٹے روز بھی روانہ نہیں ہوسکیں۔
جعفرایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس چھٹے روز بھی معطل ہے،حملے کے بعد سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کو جائے وقوع سے ہٹایا جا رہاہے۔تاہم جعفر ایکسپریس حملے میں تباہ انجن اور کوچز لاہور بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق رولنگ سٹاک ہٹانے کے بعد ٹریک پر مرمت کا کام شروع ہوگا، آئندہ 3 دنوں میں ریلوے ٹریک آپریشن کے لیے تیار ہوجائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق مرمت کاکام مکمل ہونےکےبعد سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی ریل آپریشن بحال ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ چمن ریلوے سروس گزشتہ روز بحال کردی گئی تھی۔