411804 4620743 updates

پنجاب:سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم ستمبر تک بڑھا دی گئیں

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔notification 8

خیال رہےکہ اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔

گرم موسم کے پیش نظر چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا گیاہے جس کا محکمہ سکول کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ صوبے بھر میں لاگو ہو گا، جس میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور دیگر تمام اضلاع کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں