لاہور: صوبہ پنجاب میںموسم گرما کی تعطیلات کا اختتام ہو گیا، 14 اگست تک دی گئی تعطیلات میں اضافے کے بعد جماعت نہم اور دہم کے لئے تعطیلات ختم کر دی گئیںتھیں، جس پریکم ستمبر سےسیلابی علاقوںکے سوا تمام سکول معمول کے مطابق کھلیںگے.
لاہور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے دوبارہ بحال ہوں گی۔یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول فی الحال بند رہیں گے اور تمام سکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
واضح رہے دریائے راوی میں سیلاب کے باعث لاہور کے کئی علاقے متاثر ہیں جہاں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔
مظفرگڑھ میں سیلاب کے پیش نظر ضلع بھر کے 105 سکول بند کر دیئے گئے۔دریائے چناب میں سیلاب کے باعث کئی علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے سبب ضلع مظفر گڑھ کے 105 سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب کے سیلاب سے 89 سرکاری سکولوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے 105 سرکاری سکول 6 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 16 سکول فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ باقی تمام سرکاری سکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔
ضلع بہاولنگر میںبھی سیلاب کے باعث تمام سکول بند رہیںگےا ور 5 ستمبر سے دوبارہ کھلیںگے.
جنوبی پنجاب میںملتان، خانیوال، وہاڑی کے اضلاع میںسیلاب کے باعث کئی سکول آئندہ احکامات تک بند رہیںگے.