WhatsApp Image 2025 01 30 at 05.23.56

پنجاب:تیزرفتاری سےموٹرسائیکل چلانابند،نوٹیفکیشن جاری

لاہور:پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 60KM/H سپیڈ مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا.WhatsApp Image 2025 01 30 at 05.07.26اس ضمن میں‌سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ عمران سکندربلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں‌کہاگیاہےکہ پنجاب کابینہ کے14 جنوری کو منعقد ہونے والے 22 ویں‌اجلاس میں کئے گئےفیصلے کے مطابق صوبائی موٹروہیکل آرڈیننس 1965ء کے سیکشن 75 کےسب سیکشن 2 میں‌ترمیم کر کے روڈ سیفٹی کو یقینی بنانےکے لئےصوبہ بھر میں‌موٹرسائیکل کی حد رفتار 60کلو میٹرفی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے.

دریں اثناء اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ٹریفک انتظامیہ کو بھی مطلع کردیاگیاہے.زرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں‌تیزرفتاری کی حد کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے جرمانے بھی کئے جائٰیں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں