لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے نئے تھانے قائم کردئیے اور ان کی حدود کے دائرہ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا.
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میںکل 38 تھانے قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے لاہور میں3 اور باقی تمام اضلاع میںایک ایک تھانہ قائم کیا گیا ہے.
محکمہ داخلہ کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو تمام تھانوںکیحدود میںکارروائی کا اختیار تفویضکیا گیا ہے. جس کے رولز، ایس او پیز اور گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی گئی ہیں.