Untitled 37

پنجاب حکومت نوجوانوں‌کی تعلیم، ترقی اور بہتری کے لئے کوشاں‌: فہد شہباز

ملتان: وزیراعظم یوتھ پروگرام پنجاب سیکرٹریٹ کے وفد نے ویمن یونیورسٹی کاد ورہ کیا جس کی قیادت فوکل پرسن فہد شہباز کررہے تھے، ترجمان کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پنجاب سیکرٹریٹ کے وفد نےویمن یونیورسٹی کے دورہ میں‌پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ سے ملاقات کی اور اپنے پروگرامز کے بارے میں بتایا، جس کے بعد ایک خصوصی تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی فہد شہباز (فوکل پرسن پنجاب) تھے جبکہ کامران شکور (ممبرنیشنل یوتھ کونسل )بھی موجود تھے۔

Untitled 38
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے وفد کا ویمن یونیورسٹی دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ گروپ فوٹو

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ گرین کلب کی صدر عمائمہ حسن نے کلب کے ویژن، مشن اور اہم سرگرمیوں پر روشنی ڈالی . ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سنٹر ڈاکٹر عاصمہ اکبر نے مختلف اداروں اور صنعتوں کے ساتھ طالبات کی تربیت کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا، کامران شکور نے پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کے حوالے سے طالبات کو آگاہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فہد شہباز نے پرائم منسٹر یوتھ انیشیٹوز کے حوالے سے طالبات کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم آسان شرائط پر کاروباری قرضے فراہم کر کے نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیتا ہے۔نوجوان کاروباریوں کو کاروبار شروع کرنے یا بڑھانے کے لیے مالی مدد فراہم کرتے ہیں سازگار شرح سود اور ادائیگی کی شرائط کے ساتھ قرضے بھی فراہم کیا جاتا ہے.

انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں اور اس کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے زرعی منصوبوں اور کاروباروں کی سپورٹ کی جاتی ہے، ان کی درخواستیں ڈیجیٹل یوتھ ہب پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ نیشنل انوویشن ایوارڈ کا مقصد گریجویٹز کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا تاکہ کاروبار کی دنیا میں سبقت حاصل کر سکیں۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو کاروباری بننے اور ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے جبکہ نوجوانوں کو اپنے کاروباری خیالات کو آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کرناہے تاکہ ملک ترقی کرسکے.

اس موقع پر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی انٹرپرینوبرز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ہماری طالبات ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، وزیرا عظم یوتھ پروگرام طالبات کو آگے بڑھے کےلئے مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے ہماری طالبات مستفید ہورہی ہیں.

ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طالبات کی مدد کے لیے بہت سارے انیشیٹو لیے جا چکے ہیں، اس میں لیپ ٹاپ سکیم اور قرض حسنہ جیسی سہولیات شامل ہیں، ویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کو سکالرشپ کے ساتھ ساتھ ایسے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے جہاں وہ اپنے کاروبار کا آغاز کر سکے اور اپنے آئیڈیاز کو دنیا کے مطابق فلوٹ کر سکیں. حکومت کے تعاون سے مستقبل قریب میں بھی ویمن یونیورسٹی ایسے اقدامات کرتی رہے گی.

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز / فوکل پرسن یوتھ پروگرام ڈاکٹر عدیلہ سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نے غریب طالبات کے لیے امید کی ایک نئی کرن جگائی ہے، ایسی طالبات جو اچھے کاروباری آئیڈیاز رکھتی تھیں اور جنہیں یہ مواقع نہیں ملتے تھے کہ وہ اپنے آئیڈیاز کو عملی شکل دے سکیں. وزیراعظم کے اس پروگرام کے تحت انہیں یہ پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے کہ وہ اپنے آئیڈیاز کو کاروباری سطح پر لا کر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں، طالبات کو ایسے پلیٹ فارم میسر آنے سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا.

تقریب کے اختتام پر طالبات نے سوالات و جوابات کا سیشن کیا، آخر میں مہمان خصوصی فہد شہباز نے طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے، اس موقع پر فہد شہباز نے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا جبکہ چیئرپرسنز، اساتذہ اور طالبات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں