WhatsApp Image 2025 01 10 at 07.45.32 1

حکومت پنجاب نے سکول ٹیچرانٹرن شپ پروگرام متعارف کرا دیا

حکومت پنجاب نےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفیکیشن میں سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024ء کے قواعد و ضوابط کو وضع کردیاہے۔اس پروگرام کا مقصد ٹیچرز بننے کے خواہشمند نوجوانوں کو ٹیچنگ کا مواقع فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت سکول ٹیچر انٹرنٹس (STIs) کوپنجاب کے مختلف پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔جس کے لئےاہلیت کا معیارمیں‌کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو متعلقہ مضمون میں M.A/MSc/BS آنرز کی ڈگری ہونی چاہیے۔عمر کی حد 21 سے 45 سال تک ہوگی۔امیدواروں میی تدریسی تجربے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
تعلیم کی کم از کم سطح B.A/B.Sc یا اس سے اوپر ہونی چاہیے۔مقامی بھرتی پروگرام کے تحت امیدواروں کو اپنی یونین کونسل کی حدود میں درخواست دینی ہوگی، اور اگر مقامی علاقے کے امیدوار نہیں ملے تو قریبی یونین کونسل کے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔WhatsApp Image 2025 01 17 at 04.38.03
انتخاب کےطریقہ کار کے تحت سکول کے پرنسپل سکول ٹیچر انٹرن (STI) کی خدمات کی ضرورت کا جائزہ لیں گے۔امیدواروں کو آن لائن درخواست دینی ہوگی، اور ان کی تعلیمی دستاویزات کی جانچ کی جائے گی۔انٹرویو کے لیے صرف شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو بلایا جائے گا۔کامیاب امیدواروں کی فہرست پورٹل اور سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔سکول کے پرنسپل منتخب امیدواروں کو تین دن کے اندر ملازمت کا خط جاری کریں گے۔کامیاب امیدواروں کو سکول کے نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا.بدتمیزی، غیر حاضری یا کسی بھی دھوکہ دہی کی صورت میں ان کی خدمات ختم کی جا سکتی ہیں۔منتخب ہونے والے امیدواروں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی،اور ان کی حاضری کو بھی چیک کیا جائے گا۔امیدواروں‌کی تنخواہ اور مدت میں پرائمری لیول کے لیے ماہانہ وظیفہ 38,000 روپے ہوگا۔ایلیمنٹری لیول کے لیے 40,000 روپے اور ہائی/ہائر سیکنڈری لیول کے لیے 45,000 روپے ہوگا۔تعیناتی کی مدت 9 ماہ ہوگی، جس میں موسم گرما کی تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔وظیفہ پورے پروگرام کی مدت کے دوران ادا کیا جائے گا۔معاہدہ کی شرائط کے تحت انٹرنشپ کا معاہدہ غیر منتقل ہوگا۔طلباء کی تعلیم پر بھرپور توجہ دینی ہوگی۔اگر کسی نے جعلی دستاویزات فراہم کیں تو ان کی بھرتی کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔ہر STI کو کسی بھی صورت میں معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کرنی ہوگی۔کلیدی کارکردگی (KPIs) میں‌امیدواروں کی تدریسی مہارت،سبق کی منصوبہ بندی اور تدریس،طلباء کی ترقی اور ان کے نتائج،سکول کے دیگر تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں تعاون شامل ہوگا،اس پروگرام میں سکول ٹیچر انٹرن شپ کے عمل، اہلیت، انتخاب اور معاہدہ کی شرائط پر بات کو واضح کیا گیا ہے تاکہ شفافیت اور درست عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں