939784 68818168

حکومت پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے، دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

جرائم کے خاتمے اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا.Untitled 2026 03 10T073836.071

سی سی ڈی کو دنیا کے پانچ بہترین جرائم کنٹرول کرنے والے اداروں کی طرز پر استوار کیا جائے گا۔ جس میں جدید فارنزک، تفتیشی مہارتوں، ماڈرن ٹیکنالوجی، اے آئی سافٹ ویئر، جدید ترین انٹیلی جنس سرویلنس، مشینری اور آلات سے لیس کر کے سی سی ڈیز کو پاکستان کے سب سے جدید ترین ادارے میں بدلا جائے گا۔

مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے جدید ترین آلات بھی سی سی ڈی کو فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کا جدید ترین آلات سے لیس ہیڈکوارٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں سی سی ڈی آفس، تھانے اور رہائش گاہیں بنانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے.

عید الفطر کے بعد پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سی سی ڈی کے اقدامات سے پنجاب میں قتل اور خواتین کے خلاف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی، سی سی ڈی کے اقدامات کے بعد پنجاب میں ڈکیتی کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 77 فیصد کمی آئی۔

موبائل اور بیگ چھیننے کے واقعات میں 49 فیصد، گاڑی چوری میں 17، اقدام قتل میں 31، اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی،غیرقانونی اسلحہ کے سدباب کے لئے نیا قانون بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک سی سی ڈی کو دے دیا، سی سی ڈی میں جرائم کے خاتمے کے جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں