Untitled 2026 03 08T111124.643

پنجاب: بورڈ امتحانات میں‌شکایات، پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پنجاب میں پریکٹیکل امتحانات کےنمبروں سے متعلق طویل عرصے سے تعلق اور رشوت کا کلچراب ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.
939375 63707180
طلبہ کے پریکٹیکل کےنمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سنٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کےمحدودنمبر دے سکےگا.

نئے نظام کو فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔

حکام کےمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں