لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری، اہم فیصلے کر لئے گئے.
پنجاب کابینہ نے سپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی۔اس فیصلے کے تحت ان افراد کو سپیڈو،میٹرو اور اورنج ٹرین میںمفت سفر کی سہولیات حاصل ہوںگی، جبکہ طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا.
اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں جنسی جرائم سے متعلق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دیتے ہوئے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، یونٹ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت جرائم کی ہی تفتیش پر مامور ہوگااور ان یونٹس میںمختلف شعبہ جات کے ماہر عملہ کو بھرتی کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰپنجاب نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا بھی حکم دیتے ہوئے ٹریفک چالان و جرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی کہ ٹریفک چالان اور جرمانوں کی بروقت وصولی کےساتھ خزانے میںجمع ہونے کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ نظام مربوط طریقے سے کام کر سکے.
کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیاجبکہ مریم نواز نے لیگل ریفامز کے لیے پلان بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میںلاء آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، اور لاء افسران کی بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاء آفیسرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ججز کی رائے حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے.
مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 ء کے چیک مل چکے ہیں۔خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ جلد 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں، جس سے نادار افراد کو سہولیات میسر ہوںگی۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ پنک سالٹ پاکستان کا ہے، لیکن صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، لیکن ان الزامات کا جواب بھی دیں گے.
مریم نواز نے عیدالفطر پر چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتےہوئےعوامی آسانی کے لئےاشیائے خورد و نوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، کہیںپر بھی نہ تو لائنیں لگیںاور نہ ہی دھکم پیل ہوئی ہے۔15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمیٰ بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔
صوبائی کابینہ کا 40ہزار سپیشل طلبہ کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عید گفٹ دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ کے لئے گریڈ نگ سسٹم کے لئے ورلڈ بینک سے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری بھی دی گئی.
پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیئے گئے.ناجائز اسلحہ کے تدارک کے لئے پنجاب آرمز آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا مزید سخت کر دی گئی، پیدائش اور ڈیتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس ایک سال کے لئے معاف کر دی گئی،
نیز نادار اور مستحق افراد کو مفت قانونی امداد یقینی بنانے کے لئے پنجاب لیگل ایڈ رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی.
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا، 664 بصارت سے محروم افراد (VIPs) کو ڈیلی ویجز پر ایڈجسٹ کرنے کی منظوری،بصارت سے محروم افراد (VIPs) کی مزید سماجی شمولیت کے لئے تجاویز کی منظوری، پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3904 آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی.
شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان کے نئے کارڈیک سینٹر کے لئے ایڈہاک/کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کی اجازت کی منظوری، پنجاب لائف انشورنس کمپنی (PLIC) میں کلیدی عہدوں پر بھرتی کے لئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری،محکمہ خزانہ کے سپیشلائزڈ یونٹ میں خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری، نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ایجوکیشن، چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے لئے 32 نئی آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی.
اس طرح فسادات سے نمٹنے کے لئے 2ہزار نفری پر مشتمل رائٹ مینجمنٹ (Riot Management) پولیس کے قیام کی منظوری اورکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی.